مولانا خادم حسین رضوی کا انتقال، وزیراعظم کی جانب سے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت

Published On 19 November,2020 11:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کے میں مولانا خادم حسین رضوی کی رحلت پر میں ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ان للہ وانا الیہ راجعون۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم رضوی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ان کے اہلخانہ اور تحریک لبیک کے کارکنان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ خادم حسین رضوی کی وفات کا سن کر دکھ ہوا، اللہ رب العزت انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بھی مولانا خادم حسین رضوری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

Advertisement