سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

Published On 22 November,2020 03:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر وفات پا گئیں، وزیراعظم عمران خان، آصف زرداری، بلاول بھٹو، چودھری برادران، گورنر پنجاب، اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی رہنماوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔‌

 بیگم شمیم اختر کی وفات کی اطلاع لیگی رہنما عطا تارڑ نے ٹویٹ کے ذریعے دی، مریم نواز کو پشاور جلسے میں ان کی دادی کے انتقال سے آگاہ کیا گیا۔ مرحومہ بڑے بیٹے نوازشریف کے ہمراہ لندن میں مقیم اور کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کی شہباز شریف کے لندن میں موجود دوسرے بیٹے سلمان شہباز سے بات ہوئی جنہوں نے اپنی دادی کی وفات کی تصدیق کی۔
 

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مرحومہ کی میت پاکستان لائی جائے گی۔ جیل میں قید شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو  انتقال سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے، ان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں