'او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی نکتہ نظر کو پیش کرنیکا موقع ملے گا'

'او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی نکتہ نظر کو پیش کرنیکا موقع ملے گا'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی کونسل آف فارن منسٹرز میں شرکت کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کے نکتہ نظر کو پیش کرنے کا موقع ملے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھ گیا، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے آواز اٹھانے کیلئے یہ ایک مناسب فورم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا شکر گزار ہوں، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ان کا بہت واضح موقف سامنے آتا رہا ہے۔