اورنج لائن ٹرین کا آپریشنل وقت اڑھائی گھنٹے بڑھا دیا گیا

Published On 26 November,2020 07:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا آپریشنل وقت اڑھائی گھنٹے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اورنج لائن ٹرین ساڑھے آٹھ کے بجائے رات گیارہ بجے تک چلے گی۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اورنج ٹرین کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے اسے صبح ساڑھے 8 بجے سے رات 11 بجے تک کر دیا گیا ہے۔

پرانے اوقات کار کے مطابق اورنج ٹرین کا وقت رات ساڑھے آٹھ تک تھا۔ اب اورنج ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے رات گیارہ بجے تک چلے گی۔ ٹرین روزانہ 16 گھنٹے ٹریک پر دوڑے گی۔ نئے اوقات کار کا آج سے ہی اطلاق ہو گیا۔


 

Advertisement