کراچی: (دنیا نیوز) نیب کراچی نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ عبدالحفیظ شیخ پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی غیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب کراچی نے حفیظ شیخ کو تحقیقات کےلے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ نیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حفیظ شیخ کو یم دسمبر کو طلب کیا تھا۔
نیب کی جانب سے طلبی کے باوجود مشیر خزانہ پیش نہیں ہوئے۔ کیئر پروجیکٹ کے تحت سسٹم نہیں لگایا گیا لیکن کمپنی کو ادائیگی کی گئی۔ حفیظ شیخ پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔ حفیظ شیخ پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی بدعنوانی کا الزام ہے۔