فیصل آباد میں 2 ٹریفک حادثات میں 2 شہری جاں بحق، 13 زخمی

Published On 06 December,2020 01:50 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں صبح سویرے 2 ٹریفک حادثات میں 2 شہری جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ستیانہ روڈ پر بس نے ویگن کو ٹکر ماری جبکہ دھند کے باعث رجانہ روڈ پر وین گنوں کی ٹرالی سے جاٹکرائی۔

تفصیلات کے مطابق رجانہ روڈ پر اڈا ٹوریانوالہ کے قریب دھند کے باعث چیچہ وطنی سے فیصل آباد آنے والی وین گنوں کی ٹرالی کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے 1 شہری جاں بحق ہوا جبکہ 10 زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے سمندری اور سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔

دوسراحادثہ ستیانہ روڈ اڈا 77 پر پیش آیا جہاں پر بس نے وین کو ٹکر ماردی جس سے ایک شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔