شیخوپورہ: دھند کے باعث 15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی

Published On 04 December,2020 10:31 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ موٹروے پر فیض پور انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث 15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

موٹروے آج الصبح شدید دھند باعث 15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثہ فیض پور انٹر چینج کے قریب پیش آیا، حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں پولیس وین اور مسافر کوچز بھی شامل ہیں۔ حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔