لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی۔
ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، موجودہ حالات میں پی ڈی ایم کا کردار قومی مفادات کے منافی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔