'اپوزیشن کورونا وباء کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے'

Published On 30 November,2020 09:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا وباء کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے، عوام کو کورونا سے بچاؤ ضروری ہے نہ کہ بے وقت جلسے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے کوشاں ہے، مسترد شدہ عناصر جلسہ پولیٹیکس کر رہے ہیں، کورونا وباء کی موجودہ صورتحال میں جلسوں کا رتی بھر جواز نہیں، حکومت انسانی جانوں سے کھیلنے ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا سیاسی مفادات کے لئے اپوزیشن نے قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا، غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
 

Advertisement