کامونکی: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سابق ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ تحصیل کی کامونکے کے تھانہ سٹی کے علاقہ مسلم گنج میں قتل کی واردات ہوئی، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سابق ناظم کا 24 سالہ بیٹا سکندر چل بسا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے 24 سالہ سکندر اپنے رینٹ اے کار کی دکان پر موجود تھا کہ تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کردیا ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں سکندر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیکن جا نبر نہ ہو سکا۔