بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی دو کشمیری بہنوں کو گرفتار کرلیا

بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی دو کشمیری بہنوں کو گرفتار کرلیا

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ثناء زبیر اور لاٸبہ زبیر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب نے کہا ہے کہ قومی امید ہے کہ دونوں کشمیری بہنیں کل واپس آزاد کشمیر پہنچ جائیں گی۔