ایف آئی اے کی کارروائی، اقوام متحدہ کا جعلی پاسپورٹ رکھنے والا غیر ملکی گرفتار

Published On 09 December,2020 05:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترک سفارتخانے کی اطلاع پر ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا جعلی پاسپورٹ رکھنے والا غیر ملکی گرفتار کر لیا ہے۔

نائجیرین شہری نے ترک سفارتخانے میں جعلی یو این پاسپورٹ اور آئی ڈی جمع کرائی تھی۔ ملزم کی نشاندہی پر انسانی سمگلنگ ونگ نے اسلام آباد کے علاقے ایف 8 کے گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر 6 یو این او پاسپورٹ اور 7 یو این او آئی ڈیز برآمد کر لیں۔

ملزم کے ساتھ کام کرنے والا پاکستانی ایجنٹ افضل چودھری بھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے موبائل فونز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ ملزمان کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی پاسپورٹ پر ترکی کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے ترک سفارتخانے گیا تھا۔ ترک سفارتخانے کی جانب سے تحریری طور پر درخواست بھی ایف آئی اے کو فراہم کر دی گئی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے