نیب قانون کو تبدیل نہ کرنا حکومت اور پارلیمنٹ کی غلطی ہے: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

نیب قانون کو تبدیل نہ کرنا حکومت اور پارلیمنٹ کی غلطی ہے: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں بزنس مین صرف منافع کماتے ہیں، بزنس مین کا پارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے، اسلام آباد چیمبروالوں نے کال کی کہ نیب ان کو ٹارچر کررہا ہے، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو لیٹر لکھا۔ گزشتہ روز چیئرمین نیب بزنس کمیونٹی سے ملنے گئے،انہوں نے کہا کہ انڈرانوائسز کیسز ایف بی آر کو بھیجے،سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا باقی ادارے بند کردیں۔

انہوں نے کہا جتنے لوگ نیب سے متاثر ہیں وہ سرحد چیمبر آئیں، سرحد چیمبر والے سینیٹ میں ان معاملات کو لائیں، بزنس کمیونٹی اورپرائیویٹ شہریوں کو نیب کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔