اسلام آباد: (دنیا نیوز)اسلام آباد میں کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ نے مستقلی کے لیے بنی گالا کے باہر مظاہرہ کیا، پولیس نے ڈنڈے برسادیئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے پراحتجاج کیا، اساتذہ کو بنی گالا جانے سے روکنے پرتصادم ہوا، پہلے 14 اب مزید 30اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ پولیس نے بنی گالاکی طرف جانے والے راستے کوسیل کردیا۔
اساتذہ کی گرفتاریوں کے بعد تصادم شروع ہوا، اب مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس کی بڑی تعداد میں نفری کوطلب کر لیا گیا، اساتذہ نے وزیراعظم کے روٹ پراحتجاج کیا۔
دوسری طرف احتجاج کے بعد اساتذہ کے وفد کے وزیر قانون راجابشارت اور کمشنر راولپنڈی سے مذاکرات جاری ہیں، پنجاب کے کنٹریکٹ ٹیچرز کے وفد کے کمشنر آفس راولپنڈی مذاکرات جاری ہیں۔ احتجاجی اساتذہ میں پنجاب بھر سے آئے مرد و خواتین اساتذہ شریک ہیں۔
اساتذہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ملازمتوں پر مستقل کیا جائے۔