اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتاریاں شروع ہو گئیں، وباء سے بچائو کے لئے ماسک نہ پہننے پر چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جی الیون مرکز میں اکرم اور اس کے تین ساتھی ماسک پہنے بغیر گھوم رہے تھے، رمنا پولیس نے چاروں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔