اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اپنے گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
Just got my covid test result and it is positive. Will be isolating at home.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 18, 2020
دوسری طرف کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21، بلوچستان میں 17 ہزار 868، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810، اسلام آباد میں 35 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 16 ہزار 60 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 171 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 522، سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 511، اسلام آباد میں 385، بلوچستان میں 177، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 200 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔