اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی شروع ہو گی: ڈبلیو ایچ او

Published On 18 December,2020 08:03 pm

جنیوا: (دنیا نیوز) ڈبلیو ایچ او کی جانب سے غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ صحت کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی شروع ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین اب غریب ممالک کی پہنچ سے زیادہ دور نہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے ممبر ممالک کو اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔

صحت کے عالمی ادارے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اگلے سال ڈبلیو ایچ او کو دو ارب کورونا ویکسین موصول ہونگی جس میں سے ایک ارب 30کروڑ ویکسین ڈونرز فنڈ سے خریدی جائیں گی۔

کوویکس مہم میں شامل 190 ممالک کو اگلے سال کی پہلی سہ ماہی سے ویکسین کی فراہمی شروع ہوگی۔ ویکسین کی بروقت دستیابی کو ممکن بنانے کے لیے ڈبلیو ایچ اوکے ویکسین پر کام کرنے والی کئی کمپنیوں سے معاہدے بھی ہوچکے ہیں۔ 

Advertisement