حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.59 فیصد ریکارڈ: این سی او سی

Published On 18 December,2020 11:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.59 فیصد، کراچی میں 17.71 فیصد اور راولپنڈی میں 17.21 فیصد شرح ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں 9.30 فیصد، بلوچستان میں 7.59 فیصد، گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.63 فیصد ہوگئی۔ اسلام آباد میں شرح 3.6 فیصد رہی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.66 فیصد، پنجاب میں 3.8 فیصد، سندھ میں 10.69 فیصد ہے۔

لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 8.08 فیصد، فیصل آباد میں 3.79 فیصد، ملتان میں 3.40 فیصد، پشاور میں 9.28 فیصد، سوات میں 6.96 فیصد، ایبٹ آباد میں 14.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد، میرپور میں 8.08 فیصد، مظفرآباد میں 13.57 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21، بلوچستان میں 17 ہزار 868، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810، اسلام آباد میں 35 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 16 ہزار 60 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 171 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 522، سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 511، اسلام آباد میں 385، بلوچستان میں 177، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 200 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement