کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاوُ روکنے کے لئے کراچی میں ضلع غربی کے بعد ضلع شرقی کی انتظامیہ نے بھی مخصوص علاقوں میں 14 روز کیلئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاوُن نافذ کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سب سے زیادہ کیسز گلستان جوہر میں رپورٹ ہوئے۔ گلستان جوہرکے روفی لیک میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی نظر آئی۔ دکانیں بند رکھنے کے احکامات تھے، تاہم کاروبار رواں دواں ہے، شہریوں کی اکثریت ماسک استعمال کرنے میں بھی سنجیدہ نہیں۔
متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے، گھر سے نکلنے والے افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی جبکہ یوٹیلیٹی اور میڈیکل سٹورز مائیکرو سمارٹ لاک ڈاوُن سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔