راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جب ن لیگ کے دو استعفے اسپیکر کے پاس پہنچے تو ان کی صفوں میں ہلچل مچ گئی اور اب تو اس پر لوگوں نے لطیفے بھی بنانا شروع کردیئے گئے ہیں۔
پی ایچ اے راولپنڈی کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حال اور پرسان حال کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور استعفی کے دعوے زمین میں چلے گئے۔ جب ن لیگ کے دو استعفے اسپیکر کے پاس پہنچے تو ان کی صفوں میں ہلچل مچ گئی اور اب تو اس پر لوگوں نے لطیفے بھی بنانا شروع کردیئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب سالگرہ کے دن دستیاب نہیں بتادیں کب تشریف لائیں گے، عدالتیں آپ کو بلارہی ہیں آجائیں ۔
معاون خصوصی اطلاعتا و نشریات پنجاب کا کہنا تھا کہ متحدہ ہماری اتحادی تھی اور رہے گی۔ انکے کے تحفظات دور کریں گے۔ درانی صاحب پیر پگارا کا پیغام لے کر گئے تھے۔ان نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ شہباز شریف مزاکرات اور مریم نواز احتجاج کی بات کررہی ہیں ۔رہی بات مولانا فضل الرحمان کی تو ان کا ڈنکا شیرانی صاحب نے بجا دیا ہے۔