16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے: شیخ رشید

16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اپنی چوری بچانے کیلئے ایک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کنٹرکیٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کر دیا گیا ہے، 240 پارکس کو 2 ماہ میں بحال کیا جائے گا، تمام ممالک کے ویزے بشمول افغانستان اور چین یکم جنوری سے آن لائن دیئے جائیں گے، لیڈیز اور کلچرل کمپیلکس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں چیک پوسٹوں پر گھنٹوں لوگ کھڑے رہتے ہیں، اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے ایگل سکواڈ تعینات کر رہے ہیں۔