بہاولپور: (دنیا نیوز) حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم آج بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا، مریم نوازاور مولانا فضل الرحمان شرکت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کیلئے مقررہ مقام پر پہنچنے لگی جہاں ہر طرف پارٹی جھنڈے اور بینرز دکھائی دے رہے ہیں۔ ریلی میں مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شرکت کریں گے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے اور شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔
ریلی سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم مضبوط اور پرعزم ہے، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔ اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانا چاہتے ہیں۔ استعفوں کا مرحلہ ابھی باقی ہے، عوام کی جنگ لڑرہے ہیں سب کی رائے کےمطابق حکمت عملی بنائی، آج کاشوبہت اچھااورتاریخی ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے کہا ہے کہ ریلی نکالنا جمہوری حق ہے، تھریٹ الرٹ لوگوں کو ڈرانے کیلئے جاری کیا گیا، عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، انہوں نے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔