لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اندھیرے میں ڈوبا رہا اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔
بجلی بریک ڈاون پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نااہلی کی قیمت آج پوری قوم ادا کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب 11 بج کر 41 منٹ پر ملک کے بڑے حصے میں بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی تھی جس پر وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گدو پاور پلانٹ میں خرابی کے سبب 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تاہم جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
آج صبح اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، کراچی، پشاور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کی سپلائی شروع ہو گئی تھی۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں چار سدہ، مردان، ایبٹ آباد میں بھی بجلی بحال کر دی گئی۔ سندھ کے شہروں لاڑکانہ، میرپور خاص، نواب شاہ ڈویژن میں بجلی کی سپلائی رواں رکھنے کیلئے کام جاری ہے۔