اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو فون کیا، جس میں انہوں نے اسامہ ستی قتل واقعہ کی انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں، انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بجھوایا جائے گا، وزیراعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے اسامہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی، اگر ہائییکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے تو آپ کے جواب کا منتظر ہوں، اطلاع دیں تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تحقیقات سے آپ کا مطمین ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے، آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمیئن ہو۔