پشاور: (دنیا نیوز) کرک واقعہ کی انکوائری رپورٹ میں پولیس اہلکاروں کی غفلت ثابت ہونے 2 ایس ایچ اوز سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا ثنااللہ عباسی نے کہا ہے کہ غفلت اور بدنامی کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، پہلے دن کہا کہ پولیس پر غفلت ثابت ہوئی تو گھر جائینگے، 12 سمیت 60 اہکاروں کو کرک واقعہ میں سزائیں دی، 33 اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کاروائی میں ایک سال کی نوکری کاٹی گئی، 27 اہکاورں کے حلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش کی گئی۔