پی ڈی ایم کا احتجاج: وزیر داخلہ شیخ رشید کا صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا احتجاج: وزیر داخلہ شیخ رشید کا صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کیلئے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی، کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی، پر امن احتجاج کی اجازت ہے، شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے، امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمشن کے باہر احتجاج کو پر امن رکھے گی۔