پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیاینہ پھُس ہوچکا: فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اور بیاینہ پھُس ہوچکا: فردوس عاشق اعوان

معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا لیکن 11 جماعتوں نے مل کر جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ بزدار حکومت کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں۔