اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں 14 اگست 2019 کو پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی لیکن ڈیڑھ سال بعد بھی عملدر آمد نہ ہوسکا۔ چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں شاپنگ بیگز کا استعمال ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کو تقریبا ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا تاہم دکانداروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں پلاسٹک بیگز کا استعمال عام ہے۔
اس صورتحال میں معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سختی نہیں کی لیکن اب کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ ماہرین ماحولیات نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پلاسٹک بیگز کا خاتمہ ناگزیز ہے لیکن اس کا متبادل فراہم کیے گئے بغیر کوئی پابندی کار گر ثابت نہیں ہوگی۔