پی ڈی ایم پھر متحرک، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ

پی ڈی ایم پھر متحرک، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ

دونوں اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔ ن لیگی قائد نے جے یو آئی رہنما کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ مریم نواز بھی رات گئے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔