لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈھائی برس کے دوران اپوزیشن کی ہر سازش ناکام رہی ہے، حکومت پہلے سے زیاد مضبوط ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان 2023 تک پورے نہیں ہوں گے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے، عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا، سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے، سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں، ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔