اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مریم نواز کی ڈسکہ میں ریلی میں شرکت کرنے پر 20 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے۔
سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات کے دوران مریم نواز کی ریلی اور جلسے میں شرکت کرنے والے ن لیگ کے 20 اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے الیکشن قانون کے مطابق اراکین اسمبلی انتخابات والے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے
اراکین اسمبلی کا ضمنی انتخاب میں ا کر ووٹ مانگنا اور انتخابی مہم چلنا صابطہ اخلاق کی خلاف وزری میں آتا ہے ۔نوٹس مریم اورنگزیب،رانا ثناءاللہ،احسن۔اقبال ،میاں جاوید لطیف ،حناء پرویز بٹ ،مصدق ملک ،خرم دستگیر،علی زید شیزار فاظمہ،ذیشان رفیق،رانا محمد افضل،چوہدری ذوالفقار علی،چوہدری وقار احمد،غلام رضا،رانا عبد الستار ،چوہدری نوید،بلال اکبر ،محمد اشفاق اور خواجہ محمد وسیم سمیت دیگر شامل ہیں،شوکاز نوٹس الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے جاری کیا گیا۔