کورونا مزید 40 افراد کی جان لے گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1245 نئے مریض

کورونا مزید 40 افراد کی جان لے گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1245 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 245 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار 242، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 39، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 493، بلوچستان میں 18 ہزار 967، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 947، اسلام آباد میں 43 ہزار 145 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 86 لاکھ 2 ہزار 515 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 754 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 840 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 626 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 527 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 166، سندھ میں 4 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 20، اسلام آباد میں 488، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 285 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔