اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کی شکایت، ہسپتال منتقل

Published On 21 February,2021 10:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے دل میں تکلیف کی شکایت کی تھی، انہون نے خرابی صحت کی وجہ سے جیل سپرنٹینڈنٹ سے ہسپتال لے جانے کی درخواست کی تھا۔

حلیم عادل شیخ گزشتہ روز سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں۔ انھیں گزشتہ روز عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی منتقلی کی ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے کچھ بنیادی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement