دادو: (دنیا نیوز) سندھ میں سینیٹ انتخابات کو لیکر کروڑوں روپے میں ٹکٹ دینے کی خبریں گردش کرنے لگی، سابق وزیر اعلی سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی پارٹی قیادت پر الزامات لگادیئے
دادو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ 35 کروڑ میں بیچا، گورنر ہاؤس میں سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض سینیٹ ٹکٹ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نظرانداز کیا جارہا ہے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے، سندھ کے اہم فیصلے گورنر ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں کئے جارہے ہیں،انہوں نے نظرانداز کیے جانے پر پارٹی سے علیحدگی کا عندیہ دیا جبکہ 26 فروری کو پارٹی رہنماؤں سمیت اپنے حامی ساتھیوں کا اجلاس بھی بلانے کا بھی اعلان کیا۔
یاد رہے پی ٹی آئی کے رہنما سیف اللہ ابڑو کو الیکشن کمیشن نے پہلے ہی نااہل قرار دے رکھا ہے۔