تازہ ترین
  • بریکنگ :- اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن نےاسلام آبادمیں تقررو تبادلوں پر پابندی لگادی
  • بریکنگ :- اسلام آباد پولیس میں تبادلہ یانئی تقرری نہیں کی جاسکتی،الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- انتخابی شیڈول کےبعداسلام آبادپولیس میں تقرروتبادلوں پرپابندی لگائی،الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- بلدیاتی انتخابات کی تکمیل تک پابندی برقرار رہے گی،الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں پر پابندی عائدکردی

بلاول کی مریم نواز سے ملاقات، سینیٹ الیکشن سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 25 February,2021 12:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جاتی امرا میں بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ الیکشن سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے پر بھی غور کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور شامل ہیں۔ لیگی رہنما مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگی۔