اقدامات کے باعث پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالاجاسکتا: حماد اظہر

Published On 26 February,2021 12:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو بھارت نے اپنے مذموم عزائم کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن سب پر عیاں ہو چکا ہے بھارت خود دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے، پاکستانی اقدامات کے باعث پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالاجاسکتا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فیٹف کے 27 ایکشن پلان میں سے 24 مکمل کر لیے، کوشش ہے جون میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے 27 نکات مکمل کرلیں، 3 اہداف رہ گئے ہیں، وہ بھی جلد پورے کر لیں گے، کورونا کے باوجود ٹارگٹ کو ہم نے بڑی حد تک پورا کیا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو ٹاسک تھا پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جائے، فیٹف کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کرلیا۔
 

Advertisement