اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ یقین ہے عمران خان کبھی بھی عوام کے اعتماد کے ساتھ خیانت نہیں کرے گا، میرا اعتماد کا ووٹ میرے کپتان وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی بھی پاکستان کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنے سے باز نہیں آئے گا، عمران خان پاکستان کو اس وقار کی طرف لے جائے گا جس کی منزل مقصود ہے۔
I am confident that @ImranKhanPTI will never betray the trust of the people ,he will never cease to struggle for betterment of Pakistan , he will lead Pakistan to the glory it s destined for by Allah s blessing. My vote of confidence goes to my skipper #PrimeMinisterImranKhan
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 6, 2021
دوسری جانب وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ہم ایک بار پھر فخر کے ساتھ وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ دیں گے، لوٹ مار کرنے والوں اور چوروں کو شکست ہوگی، جمہوریت اور اخلاقیات کی جیت ہوگی۔
Today in a special National Assembly session, we will once again proudly repose our confidence in our leader, Prime Minister Imran Khan. Looters and thieves will be defeated. Democracy and morality will win. #PrimeMinisterImranKhan
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 6, 2021