نئے انتخابات کرائے جائیں: ن لیگ‘ پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Published On 08 March,2021 10:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے اجلاس میں نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ رکھ دیا،

ذرائع کے مطابق ن لیگ قیادت کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں لانگ مارچ کریں، استعفی دیں اور نئے انتخابات ہوں، ہمارا مقصد صرف مسلم لیگ ن کی حکومت بنانا نہیں، اگر ن لیگ کو اکثریت بھی ملی تو فیصلے پی ڈی ایم کرے گی، اگر شفاف انتخابات ہوئے تو وزیر اعظم کا نام بھی پی ڈی ایم دے۔

ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تحریک اپنا مقصد بھول رہی ہے، ہمیں اپنے مقصد کو سامنے رکھنا چاہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی طرف سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے پر ن لیگی قیادت کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پنجاب اور وفاق میں ہمارا مقصد نہیں، اجلاس کے فیصلوں کو دستاویزی شکل دی جارہی ہے۔
 

Advertisement