بلاول بھٹو کی لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات، پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی پر غور

Published On 07 March,2021 02:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئے، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ نومنتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی،ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی، پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ بھی موجود ہیں۔ بلاول بھٹو ،حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد پہلی بار ملاقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے بلاول بھٹو کو ظہرانہ بھی دیاجائے گا۔

دونوں رہنما وں کے مابین ملاقات میں چیئر مین سینیٹ، حکومت کے خلاف تحریک،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے ، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔
 

Advertisement