'سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی عوام کے جذبات کی ترجمانی'

Published On 04 March,2021 10:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی عوام کےجذبات کی ترجمانی ہے، مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف کچھ نہیں کریں گے تو ایسے عوامی فیصلے آئیں گے، پی ڈی ایم اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل مشاورت سے مرتب کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، حکومتی ترجمان جھوٹ بولتے اور سبز باغ دکھاتے ہیں، قیمتوں کا جائزہ لیں تو آج گروتھ ریٹ منفی میں جا رہا ہے۔
 

Advertisement