کراچی: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لئے 31 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ کمشنر آفس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ کاغذات جمع کرانے والوں میں (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل، سلمان خان، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال، تحریک انصاف کے حنید لاکھانی، جبار قریشی، ملک عارف، حسنین چوہان ایڈووکیٹ، عرفان نیازی، پی ایس پی کے حفیظ الدین شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ہمایوں عثمان، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل، مسعود خان مندوخیل، اے این پی کے اورنگزیب بونیری، ایم کیو ایم کے محمد مرسلین، فیاض قاٸمخانی، خواجہ ریحان منصور، شاکر علی، نعمان خان، سنی تحریک کے بلال قادری، ٹی ایل پی کے مفتی نذیر کمال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
جے یو آئی کے مولانا عمر صادق، عام لوگ اتحاد پارٹی کے رحمت اللہ وزیر، ایم ڈبلیو ایم کے مبشر حسن، مسلم لیگ جونیجو کے محمد اشرف، پاکستان مسلم الائنس کے حضرت عمر خان، راہ حق پارٹی کے محمد عادل، آزاد امیدوار زنیر الرحمن، معصوم شاہ، طارق محمود سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔