کورونا نے مزید 40 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 3 ہزار 449 نئے مریض

کورونا نے مزید 40 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 3 ہزار 449 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 93 ہزار 54، سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 503، خیبر پختونخوا میں 77 ہزار 972، بلوچستان میں 19 ہزار 290، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967، اسلام آباد میں 50 ہزار 96 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 377 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 96 لاکھ 91 ہزار 87 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 845 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 314 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 64 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 919، سندھ میں 4 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 196، اسلام آباد میں 536، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 328 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔