کورونا سے مزید 44 اموات، 24 گھنٹے میں 3 ہزار 667 نئے مریض سامنے آ گئے

کورونا سے مزید 44 اموات، 24 گھنٹے میں 3 ہزار 667 نئے مریض سامنے آ گئے

کورونا کے وار جاری، بے رحم وائرس مزید 44 افراد کو نگل گیا۔ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3 ہزار 667 میں وائرس پایا گیا، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 107 ہے جن میں سے 2 ہزار 900 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹےمیں کوروناکے 2 ہزار 92 مریض صحت یاب جبکہ مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 852 ہو گئی ہے۔

این سی اوسی کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار 177، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 58 کیسز، خیبرپختونخوا 79 ہزار 245، بلوچستان میں 19 ہزار 327 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں 51 ہزار 414، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 609 ہوگئی ہے۔