مفتاح اسماعیل این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار

مفتاح اسماعیل این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار

مفتاح اسماعیل کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے حسنین چوہان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مفتاح اسماعیل نے حلف نامے میں گاڑی اور سرمایہ کاری کا ذکر نہیں کیا، لہذا این اے 249 ضمنی انتخاب کیلئے مفتاح اسماعیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

الیکشن ٹربیونل نے مفتاح اسماعیل کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا۔