کراچی میں ہیٹ ویو جاری، درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 03 April,2021 10:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، کراچی میں ہیٹ ویو جاری ہے، درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، بلوچستان میں سبی، لسبیلہ اور پسنی میں شدید گرمی پڑے گی۔ کراچی میں بھی ہیٹ ویو جاری ہے۔ آج درجہ حرارت بیالیس ڈگری کو چھونے کا امکان ہے۔