سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی: محکمہ موسمیات

Published On 02 April,2021 09:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرما رنگ دکھانے لگا۔ آج بھی سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو جاری ہے۔ درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ بلوچستان میں سبی، کوہلو، لسبیلہ میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی ہے۔ پنجاب میں موسم گرم رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

 

Advertisement