لاہور: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم (سی ٹی ڈی) پولیس نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے محمود بوٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد وں کوگرفتار کر لیے ہے۔ دہشت گردوٕں کی شناخت عبدالکریم اور عبد الباسط کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گرد کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروٕں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دونوں دہشت گردوں سے اسلحہ،دھماکہ خیز مواد اور موبائل فون برآمد کی گئی ہیں دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی پولیس نے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔