لیاقت پور: (دنیا نیوز) چند روز قبل ڈکیتی قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے تھانہ سٹی کی حدود میں دوران ِ ڈکیتی قتل کی واردات کا کیس حل ہو گیا، نواحی علاقہ حکیم آباد میں 10 روز قبل آدھی رات کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون خانہ کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ڈی ایس پی غلام دستگیر خان کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ شک کی بناء پرپولیس نے خاتون ٹیچر نفیسہ محمود کے خاوند کاشف شاہین کو حراست میں لیا۔ مقتولہ کے شوہر کاشف شاہین نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ سوئی بیوی کے سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔