نوشہرو فیروز: مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

Published On 29 March,2021 01:04 pm

نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) نوشہرو فیروز میں کوٹ لالو مہران ہائی وے پر مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 کی شناخت 25 سالہ امتیاز علی، 10 سالہ حبدار علی اور 8 سالہ علی کے نام سے ہوئی۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا۔ موٹر سائیکل سوار سکول کے طلبا تھے۔ واقعے کا کیس ابھی تک درج نہیں ہو سکا۔
 

Advertisement