لاہور: (روزنامہ دنیا ) شاہدرہ میں 26 سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ، تحریم نے عشق میں ناکامی پر خود کشی کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی اپنے ہمسائے علی رضا سے محبت کرتی تھی،علی رضا کی مہندی کی تقریب کے دوران اس نے پستول سےگولی مار کر خود کشی کی۔ پولیس کے مطابق تحریم علی رضا سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ پو لیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزموں علی رضا ، لڑکی کے بھائی خرم اور فیاض کو گرفتار کر لیا۔
لڑکی کے والد کو علی رضا اور خرم پر قتل کا شبہ تھا، پولیس نے فیاض کو خود کشی کرنے کے لیے پستول فراہم کرنے پرگرفتار کیا۔